Translate

Sunday, October 2, 2011

بھارتیوں کوسچ برداشت نہیں،آفریدی


کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی سچ برداشت نہیں کرتے۔
’سارو گنگولی نے ہفتہ کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد خان آفریدی کاماتھا خراب ہے‘
پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہو ئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ چندی گڑھ میں گنگولی کے سینے پربال لگی تھی اور وہ میدان سے باہرچلاگیاتھا،اس میں کوئی شک نہیں کہ سچین ٹنڈولکر دنیا کے مانے ہوئے بیٹسمین ہیں لیکن شعیب اختر کی تیز گیندوں سے ٹنڈولکر گھبراہٹ کا شکار تھے نہ صرف وہ بلکہ راولپندی ایکسپریس نے اپنے کچھ اسپیل سے تو آسٹریلین بلے بازوں کوبھی ہلاکر رکھ دیا تھا۔
شاہدآفریدی نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ میں بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی کتاب تحریری کروں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا جواب تھاکہ آف دی فیلڈبھارتی کھلاڑیوں سے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں،جارحانہ کرکٹ عادت ہے لیکن گراوٴنڈکی حدتک ایساہے۔

No comments:

Post a Comment

I am doing my best to encourage me it 's peoples choice..